اسٹائل سے سجی دنیا دریافت کریں
اسٹائل کے ساتھ ااعلی معیار زندگی کی جانب قدم بڑھائیں .اپنے گھروں اور دفاتر کوخوبصورت اور دلکش بناکراپنے خوابوں کو حقیقت بنائیں ۔
اسٹائل ایمپوریم
پاکستان بھر کے مختلف شہروں میں واقع 22 ریٹیل آؤٹ لیٹس کے ساتھ، اسٹائل آپ کو اسٹائل ایمپوریمز میں ایک بے مثال تجربے اور صارفین کی غیر معمولی خدمات کی دعوت دیتا ہے، جہاں آپ بہترین ٹائلز کی تلاش کو آسان بنا سکتے ہیں اور اپنی کسی بھی من پسند جگہ کو دلکش اور جاذِب نظربنا سکتے ہیں۔
Over 3000+ Customers and Retailers in Pakistan
ہماری کلیکشنز
اسٹائل میں، ہم آپ کی تمام جمالیاتی امیدوں کو جو نفاست اور خوبصورتی سےتکمیل کرتے ہیں پورا کرنے کے لئے پرعزم ہیں
Elite Collection
فطرت سے متاثر ایلیٹ کلیکشن رئیل پورسلین بیس میں شان و شوکت کا اظہار ہے۔ ہر ڈیزائن قدرتی پتھروں اور سنگ مرمر کی ساخت کی مانند خوبصورت رگوں، ریتیلے دانوں اور ہموار لہروں کو ظاہر کرنے والے دائمی نمونوں کی صورت ہے۔
ایلیٹ کلیکشن
Elite Collection
رہائش کی پرتعیش جگہوں کے لئے ایک بہترین، موڈش کلیکشن جدید ڈیزائنزکی نمائندگی کرتا ہے جو خوبصورتی اورجِدت کا امتزاج ہیں۔ موڈش کلیکشن کا یہ مجموعہ کمال کی صناعی کا مظہر ہے جو کہ ایوری ، بیج، سرمئی، سفید اور ماربل کےدلکش رنگوں کو باریک لکیروں کے ساتھ ہم آہنگ کیاگیاہے۔
موڈش کلیکشن
Elite Collection
اسٹائل وڈن پلینکس اس طرح ڈیزائن کئے گئے ہیں اسے لگانے کے بعد لکڑی کا حقیقی تاثر ملے، دانے اور رنگ میں تغیر کے ساتھ بناوٹ کے انداز کی تکمیل کرتے ہیں ، سرمئ اور بھورے رنگ کے بہت سارے مختلف شیڈز فراہم کرتے ہیں۔ لکڑی کی شکل دینے کے لئے ڈیزائن کیے گئے ، یہ وڈن پلینکس آپ کے گھروں کے بیرونی اور اندرونی حصے میں بیش بہاخوبصورتی اور نفاست میں اضافہ کرتے ہیں۔
وڈن پلینکس
Elite Collection
چار بہت خاص تکمیلی اقدامات کارونک انک، مائکا، لاپاٹو پالش اور اینٹی سلپ کے ساتھ ، یہ خصوصی فنش آپ کی جگہوں کو پرتعیش اور آرام دہ بنانے کے لئے خصوصی ساخت کی ایک رینج مہیا کرتے ہیں۔
سیگنیچر کلیکشن
Elite Collection
ہم نے ایک کثیر ثقافتی امتزاج سے متاثر ہوکر ٹائل آرٹ کے ساتھ ایک حیرت انگیز ترتیب تخلیق کی ہے۔ یہ مجموعہ فنکارانہ مہارت پیش کرتا ہے جوقدیم ثقافتی ورثہ، آرائشی عناصر کی موجودگی میں ہم آہنگی رکھنے والے نمونہ جات اور جیومیٹرک ڈیزائن کی خوبصورتی کو ظاہر کرتا ہے۔
ٹائل آرٹ کلیکشن
Elite Collection
پریمئیم ویٹریفائیڈ مٹیریل سے تیار کردہ ، یہ کلیکشن آپ کی عمارت کے بیرونی حصوں کو قدرتی خوبصورتی کی سحر انگیزجنت میں تبدیل کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ دلکش صحن اور راہداریوں سے لے کر جدید سوئمنگ پول کے ڈیک اور باہر کھانے کی خوبصورت جگہوں تک، یہ ٹائلز کسی بھی بیرونی جگہ کو ایک دلکش و حسین منظر میں ڈھال سکتی ہیں۔
ویٹریفائیڈ کلیکشن
ہمارےڈائنامک ٹولز
ہمارے منفرد اور ڈائنامک ٹولز آپ کو اسٹائل کلیکشنزکی وسیع رینج کے ساتھ اپنی جگہ کا تصور کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں ، جس سے آپ کا اپنے گھر کے لیے ٹائلز کا انتخاب کرنا اور خریدنا آسان ہوجاتا ہے۔


اسٹائل ٹول بک
ٹائلز کے انتخاب کے تمام پہلوؤں پرآپ کی رہنمائی کرنے کے لئے اسٹائل ٹول بک ڈیزائن کیا گیا ہے، اس سے آپ ہمارے تمام ڈائنامک ٹولز تک رسائی حاصل کرسکتےہیں۔


اسٹائل ویژولائزر
پاکستان کا پہلا ٹائل ویژولائزر جو صارفین کو ہمارے کلیکشن سے مختلف ٹائلز آزمانے کی سہولت دیتا ہے اور ان کے لئے ٹائلز کا انتخاب اور خریداری کے عمل کو آسان بناتا ہے۔


اسٹائل کیلکولیٹر
ٹائل لگانےکی جگہ کا حساب لگانے کے لئے بہترین آلہ جوآپ کی رہنمائی کرے گا کہ ا ٓپ کو کتنے ٹائلز کی ضرورت ہے اور ٹائلوں کےکتنے بکس آپ کےمنصوبے کے لئے درکار ہیں۔
ہماری اشاعتیں
ہماری اشاعتیں اس صنعت میں جدید ترین ڈیزائن رجحانات کے گرد گھومنے والی معلومات کا خزانہ پیش کرتی ہیں اور کسی بھی عمارت کو اندرونی اور بیرونی جانب سے جدت اور اسٹائل کے ساتھ تبدیل کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں۔
ہمارے مجموعوں سےخصوصی ڈیزائنز کی وسیع رینج کی آگاہی حاصل کریں ، جس سے آپ کو ہماری مصنوعات کابہتر تصور اور انتخاب کرنے میں مدد ملے گی۔

آرکیٹیکٹس اور ڈیزائن پروفیشنلز کے لیے ایک خصوصی اشاعت، جو پاکستان میں ڈیزائن اور آرکیٹیکچر سے متعلق خیالات، افراد اور واقعات کا احاطہ کرتی ہے۔

یہ اشاعت ہمارے ریٹیلرز کو جدید ترین ڈیزائن کے بارے می دلچسپیوں کو تلاش کرنے اور اسٹائل کے ساتھ رہائشی عمارات خوبصورت بنانے کے آئیڈیاز فراہم کرتی ہے۔
